November 1, 2026

پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کا مشترکہ پلیٹ فارم سے جدوجہد کے آغاز کا اعلان

لاہور  ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کی مرکزی گورننگ باڈی کا ایک اہم اجلاس صوبائی دارالحکومت لاہور میں منعقد ہوا، جس میں فیڈریشن کے تنظیمی امور، آئندہ کے لائحہ عمل اور ملک بھر میں مزدوروں کی موجودہ سنگین صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اجلاس کے دوران محنت کشوں […]مزید پڑھیں

ٹیکسٹائل کونسل کا بجٹ میں 10 سالہ فکسڈ فنانسنگ اور ٹیکس چھوٹ کا مطالبہ

کراچی (لیبرنیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) پاکستان ٹیکسٹائل کونسل (پی ٹی سی) نے حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ 2026-27ء میں صنعتی سرمایہ کاری کے لیے 10 سالہ فکسڈ ریٹ فنانسنگ سہولت متعارف کرائی جائے، برآمد کنندگان کے لیے فائنل ٹیکس رجیم بحال کی جائے اور برآمدی شعبے پر عائد […]مزید پڑھیں

آئی ایل او اور سنگاپور کا آسیان ممالک میں روزگار کے مستقبل کے لیے تعاون بڑھانے کا معاہدہ

جنیوا ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن اور سنگاپور نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے خطے میں مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل پلیٹ فارم ورک اور آبادیاتی تبدیلیوں کے باعث مارکیٹ میں ہونے والی تیز رفتار تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اپنی شراکت داری کی تجدید کر دی ہے۔  جون 2026ء […]مزید پڑھیں

ملی لیبر فیڈریشن کے وفد کی سیکریٹری لیبر سندھ سے ملاقات، محنت کشوں کے مسائل پر گفتگو

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ملی لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر فیصل علی بلوچ نے صوبائی سیکریٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز سندھ، جناب ساجد جمال ابڑو سے ایک اہم اور تعمیری ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کا بنیادی مقصد سندھ بھر کے صنعتی اور نجی اداروں کے محنت کشوں کو درپیش مسائل کو […]مزید پڑھیں

اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ  محنت کشوں کی ای او بی آئی پنشن میں کٹوتی پر تشویش

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  پاکستان اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن  کی جانب سے مکمل پنشن فوائد نہ ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسٹیل ملزمتاثرہ ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ ای او بی آئی انتظامیہ یہ واضح کرے کہ بقایاجات ملنے کے […]مزید پڑھیں

قتلِ عام 1972: مزدوروں کے خون سے لکھی گئی تاریخِ جدوجہد

عمران علی پاکستان کی مزدور تحریک کی تاریخ قربانیوں، جدوجہد اور استقامت کی ایک طویل داستان ہے جس میں جون 1972 کا کراچی قتلِ عام ایک انتہائی دردناک اور فیصلہ کن باب کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا یہ واقعہ محض چند مزدوروں کی ہلاکت نہیں تھا بلکہ یہ اس پورے طبقاتی نظام […]مزید پڑھیں

بجٹ 2026 اور ہائی جیک شدہ معیشت کیا محنت کش کو ریلیف مل سکے گا؟

رپورٹ ( حسن خان ، ہیڈ کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) پاکستان میں نئے مالیاتی بجٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، تاہم معاشی ماہرین اور عوامی حلقوں میں یہ تشویش پائی جاتی ہے کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بجٹ طویل مدتی معاشی منصوبے کے بجائے محض ایک حکومتی نفاذ کی دستاویز بن […]مزید پڑھیں

صابن سازی کی صنعت شدید بحران کا شکار، ڈیوٹیوں میں کمی کا مطالبہ

کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) پاکستان سوپ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین طارق زکریا کی زیرِ صدارت کراچی میں منعقدہ اہم اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مقامی صابن سازی کی صنعت کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔  اجلاس میں آئندہ مالی سال 2026-27ء کے […]مزید پڑھیں

مزدور محاز عمل کا مہنگائی کے طوفان اور مزدورں کے معاشی استحصال پر کڑی تنقید

کراچی ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) مزدور محاذِ عمل، عوامی ورکر پارٹی، لیفٹ آرگنائزنگ کمیٹی اور انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے اشتراک سے بجٹ اور مزدور سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار سے اختر حسین، پارس جان، مرزا مقصود، کامریڈ وسیم، وارث رضا اور کامریڈ کلثوم نے خطاب کیا۔ مقررین نے وفاقی بجٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے […]مزید پڑھیں

سانحہ جون 1972ء کے شہدا کو خراجِ عقیدت، کامریڈ عثمان بلوچ کی آپ بیتی پر سیمینار

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے زیرِ اہتمام کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ  میں جون 1972ء کے تاریخی مزدور قتلِ عام کی 54 ویں برسی کی مناسبت سے ایک سیمینار کا یہاں انعقاد کیا گیا، جس میں ممتاز مزدور رہنما کامریڈ عثمان بلوچ کی نو شائع شدہ خود نوشت […]مزید پڑھیں

پلیٹ فارم اکانومی ورکرز کے حقوق اور سماجی تحفظ کے لیے اقدامات کا مطالبہ

کراچی ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن اور پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے اشتراک سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم اکانومی آن لائن رائیڈرز اور فری لانسرز سے وابستہ ورکرز کے حقوق اور سماجی تحفظ کے حوالے سے ایک مشاورتی سیمینار منعقد کیا گیا تقریب میں ٹریڈ یونین رہنماؤں، مزدور نمائندوں اور کارکنوں نے بڑی […]مزید پڑھیں

سیسی ولیکا ہسپتال اور اسٹاف کالونی کی خستہ حالی، ملازمین میں گہری تشویش

کراچی ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) سندھ سوشل سیکیورٹی (سیسی) کے زیرِ انتظام ولیکا ہسپتال کی عمارتیں، ڈاکٹرز میس اور فیملی فلیٹس طویل عرصے سے مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث شدید خستہ حالی کا شکار ہیں، جس پر ملازمین میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ متعدد فلیٹس کی چھتیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار […]مزید پڑھیں

کویت کا محنت کشوں کے لیے آن لائن ویزا سروس کا آغاز

کویت سٹی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  حکومتِ کویت نے گھریلو ملازمین (ڈومیسٹک ورکرز) اور ڈرائیوروں کے لیے سرکاری ڈیجیٹل ایپلی کیشن ساہل کے ذریعے آن لائن ویزا سروس شروع کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔  وزارتِ داخلہ کے مطابق اس ڈیجیٹل سروس کا مقصد ویزا کے طریقہ کار کو آسان، شفاف اور تیز […]مزید پڑھیں

بین الاقوامی لیبر کانفرنس میں پاکستانی وفد  کی آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل سے اہم ملاقات

جنیوا ( مہرین صدیقی، نمائندہ لیبر نیوز جنیوا ) جنیوا میں بین الاقوامی لیبر کانفرنس  کے 114 ویں سیشن کے موقع پر وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقیِ انسانی چوہدری سالک حسین سمیت پاکستان کے مزدرو اور آجر رہنماوں نے آئی ایل او  کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبو سے اہم ملاقات کی […]مزید پڑھیں

فباٹی کا وفاقی بجٹ 27-2026 میں صنعتوں اور برآمدات کے لیے خصوصی پیکیج کا مطالبہ

کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (فباٹی) نے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ملکی صنعتی سرگرمیوں کی بحالی اور برآمدات میں اضافے کے لیے آئندہ بجٹ 27-2026 میں خصوصی پیکیج کا اعلان کرے۔ وزارتِ خزانہ کو ارسال کردہ بجٹ تجاویز […]مزید پڑھیں

WhatsApp