July 24, 2026

مزدور محاز عمل کا مہنگائی کے طوفان اور مزدورں کے معاشی استحصال پر کڑی تنقید

 مزدور محاز عمل کا مہنگائی کے طوفان اور مزدورں کے معاشی استحصال پر کڑی تنقید

کراچی ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) مزدور محاذِ عمل، عوامی ورکر پارٹی، لیفٹ آرگنائزنگ کمیٹی اور انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے اشتراک سے بجٹ اور مزدور سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار سے اختر حسین، پارس جان، مرزا مقصود، کامریڈ وسیم، وارث رضا اور کامریڈ کلثوم نے خطاب کیا۔

مقررین نے وفاقی بجٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملکی دولت مزدوروں کی محنت سے پیدا ہوتی ہے، مگر بجٹ سازی میں انہیں نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ بجٹ کا بڑا حصہ قرضوں، دفاع اور انتظامی اخراجات پر خرچ ہو جاتا ہے جبکہ عوام صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

سیمینار میں مہنگائی کے تناسب سے مزدوروں کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے اور سماجی تحفظ کا پرزور مطالبہ کیا گیا۔ اختتام پر متفقہ قرارداد کے ذریعے آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی کی مذمت کی گئی اور مسائل مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا گیا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp