October 31, 2026

سیسی ولیکا ہسپتال اور اسٹاف کالونی کی خستہ حالی، ملازمین میں گہری تشویش

 سیسی ولیکا ہسپتال اور اسٹاف کالونی کی خستہ حالی، ملازمین میں گہری تشویش

کراچی ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) سندھ سوشل سیکیورٹی (سیسی) کے زیرِ انتظام ولیکا ہسپتال کی عمارتیں، ڈاکٹرز میس اور فیملی فلیٹس طویل عرصے سے مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث شدید خستہ حالی کا شکار ہیں، جس پر ملازمین میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔

متعدد فلیٹس کی چھتیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور سیوریج کا گندا پانی جمع رہنے سے صحت کے سنگین مسائل جنم لے رہے ہیں۔ بارشوں کا موسم قریب ہونے کے باعث ہسپتال کی قیمتی طبی مشینری اور رہائشیوں کے لیے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ ہر سال مینٹیننس کا بجٹ لینے اور سروے کرنے کے باوجود عملی کام کرنے میں ناکام رہا ہے اور اس کا کردار صرف عمارتیں خالی کروانے تک محدود ہو چکا ہے۔

ملازمین نے ملازم حقوق کا دعویٰ کرنے والی سی بی اے اور دیگر یونینز کی اس سنگین رہائشی بحران پر مجرمانہ خاموشی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے احکامِ بالا سے فوری نوٹس اور شفاف آڈٹ کا مطالبہ کیا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp