کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
کویت کا محنت کشوں کے لیے آن لائن ویزا سروس کا آغاز

کویت سٹی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) حکومتِ کویت نے گھریلو ملازمین (ڈومیسٹک ورکرز) اور ڈرائیوروں کے لیے سرکاری ڈیجیٹل ایپلی کیشن ساہل کے ذریعے آن لائن ویزا سروس شروع کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق اس ڈیجیٹل سروس کا مقصد ویزا کے طریقہ کار کو آسان، شفاف اور تیز رفتار بنانا ہے، تاکہ شہری اور مقیم افراد طویل دفتری عمل کے بغیر براہِ راست ایپ سے درخواستیں جمع کرا سکیں۔
اس نئی سروس کے آغاز کے ساتھ ہی کویتی حکام نے سپانسرشپ (کفالت) کے قوانین کو مزید سخت کر دیا ہے۔ نئے ضوابط کے تحت، گھریلو ملازمین کو ویزا جاری کرنے سے قبل کفیل کی مالی حیثیت، ماضی کے ریکارڈ اور لیبر قوانین کی پاسداری کی کڑی جانچ پڑتال کی جائے گی
تاکہ انسانی اسمگلنگ، جعلی ویزوں کے کاروبار اور ملازمین کے استحصال کا مؤثر سدباب کیا جا سکے۔ یہ اقدام کویت کے ویزا نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ایک کڑی ہے۔
