اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کی نئی گورننگ باڈی کا نوٹیفیکیشن جاری
کراچی ( محمد کامران، نمائندہ لیبر نیوز ) سندھ کابینہ نے ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کی گورننگ باڈی کی ازسرِنو تشکیل کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد بورڈ کو رجسٹرڈ مزدوروں کی فلاحی اسکیموں کے لیے دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے
کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ ورکرز ویلفئیر بورڈ کی سابقہ مدت 22 اگست 2025 کو ختم ہو چکی تھی، جس کے باعث نئی تشکیل ناگزیر تھی۔ فیصلے کے مطابق نئے بورڈ کی سربراہی وزیر محنت و انسانی وسائل کریں گے، جبکہ بورڈ میں سیکریٹری محکمہ محنت، محکمہ خزانہ اور سندھ ریونیو بورڈ کے نمائندے شامل ہوں گے
کابینہ نے آجر فریق سے چار نمائندگان اور مزدوروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے چار مزدور نمائندگان کی بھی منظوری دے دی ہے۔ گورننگ باڈی کی تشکیل سندھ ورکرز ویلفیئر فنڈ ایکٹ 2014 کے مطابق کی گئی ہے، گورننگ باڈی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے

