July 25, 2026

ملی لیبر فیڈریشن کا ریلوے ورکرز یونین رہنما خالد بٹ کی والدہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار

 ملی لیبر فیڈریشن کا ریلوے ورکرز یونین رہنما خالد بٹ کی والدہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار

لاہور ( محمد راشد، نمائندہ لیبر نیوز )  ملی لیبر فیڈریشن نے ریلوے ورکرز یونین نظریاتی کے رہنما خالد بٹ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے

ملی لیبر فیڈریشن کے صدر رانا جبران نے خالد بٹ صاحب کے ساتھ اپنے جذباتی رشتے اور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں وہ ان کے ساتھ مکمل کھڑے ہیں۔ کارکنان اور رہنما نے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی

ملی لیبر فیڈریشن کی قیادت نے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے ملاقات کی اور دکھ کی اس گھڑی میں یکجہتی کا مظاہرہ کیا ملاقات کے دوران دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp