اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
ورکر ویلفیئر فنڈ کی تقسیم تیز کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد ( اسامہ قذافی، نمائندہ لیبر نیوز ) ورکر ویلفیئر فنڈ اسلام آباد کی جانب سے فنڈ کی تقسیم کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب ورکر ویلفیئر بورڈ کے سیکرٹری ڈاکٹر مجتبیٰ عرفات بھروانہ، شیخ محسن الیاس اور پیکیجز گروپ ورکرز یونین کے عہدیداران نے شرکت کی
اجلاس میں وفاق کے حالیہ منظور شدہ بجٹ، ورکر ویلفیئر فنڈ کی تقسیم اور زیر التواء کیسز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ تقریباً 31 ہزار منظور شدہ کیسز کی آن لائن ادائیگیاں فوری طور پر مکمل کی جائیں تاکہ مستحق محنت کشوں کو بروقت مالی سہولت فراہم ہو سکے
اجلاس میں زیر التواء آن لائن اور منیول کیسز کو جلد از جلد نمٹانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب ورکر ویلفیئر بورڈ نے یقین دہانی کرائی کہ منظور شدہ گرانٹس اور باقی ماندہ کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ محنت کش طبقے کو ان کے جائز حقوق بروقت مل سکیں
