July 25, 2026

سیسی پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی میڈیکل ایڈوائزر سے ملاقات

 سیسی پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی میڈیکل ایڈوائزر سے ملاقات

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سیسی پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین اغا علی نقوی نے وفد کے ہمراہ سندھ سوشل سیکیورٹی میں حالیہ تعینات ہونے والے میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر کامران احمد اعوان سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی

ملاقات کے دوران پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین اغا علی نقوی نے کہا کہ سندھ ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوٹ میں ڈاکٹر کامران احمد اعوان کی میڈیکل ایڈوائزر کے طور پر دوبارہ تعیناتی پر کراچی تا کشمور کے پیرا میڈیکل اسٹاف نے اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا ہے، وفد کی جانب سے پیرا میڈیکل اسٹاف کو درپیش مسائل پر مشتمل یادداشت نامہ بھی پیش کیا گیا

اس موقع پر ڈاکٹر کامران احمد اعوان نے پیرا میڈیکل اسٹاف کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ زیر التواء معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ ایسوسی ایشن رہنماؤں کے مطابق ڈاکٹر کامران کی تعیناتی شعبہ صحت کے لیے مثبت پیش رفت ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp