اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
میکو ٹیکسٹائل مزدوروں کا اجلاس، روزگار کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) لانڈھی سوشل سیکیورٹی اسپتال میں میکو ٹیکسٹائل کے مزدوروں کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس 29 جنوری کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی تفصیلی منصوبہ بندی اور آئندہ لائحہ عمل طے کیا گیا
مزدورمحاذعمل کے نائب صدر شاہد خان اور جوائنٹ سیکریٹری معشوق چانڈیو نے خطاب کرتے ہوئے مزدوروں کے جائز مطالبات، روزگار کی بحالی اور قانونی واجبات کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہرایا
اجلاس کے اختتام پر مزدوروں نے 29 جنوری کے احتجاجی مظاہرے کو منظم اور بھرپور انداز میں کامیاب بنانے کا اعلان کیا
