اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
مزدوروں کو معیاری صحت، تعلیم اور معاشی تحفظ پہلی ترجیح ہے، ، وزیر محنت پنجاب
گوجرانوالہ (خالد جاوید، نمائندہ لیبر نیوز) وزیر محنت پنجاب محمد منشاء بٹ کا سوشل سکیورٹی ہسپتال اور ورکرز ویلفیئر اسکول کا دورہ کیا ہے اس موقع پر انہوں نے طبی سہولیات، سروس ڈیلیوری، صفائی، نظم و ضبط اور انتظامی امور کا جائزہ لیا جبکہ زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کر کے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا
صوبائی وزیر محمد منشا بٹ نے کہا کہ سوشل سیکیورٹی، ورکرز ویلفئیر محنت کشوں کی خدمات کو یقینی بنائے، ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سکیورٹی گوجرانوالہ کو راشن کارڈز کی تقسیم کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کیں
انہوں نے ورکرز ویلفیئر اسکول میں طلبہ سے ملاقات کی اور کہا کہ وزیراعلیٰ کے ویژن کے تحت محنت کشوں کے بچوں کو جدید اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جن میں اسکولوں میں مفت مکمل یونیفارم، جدید آئی ٹی لیبز شامل ہے
