July 24, 2026

کراچی کی  فیکٹریوں میں فائر سیفٹی اور ریسکیو تربیت دی جائے گی، سعید غنی

 کراچی کی  فیکٹریوں میں فائر سیفٹی اور ریسکیو تربیت دی جائے گی، سعید غنی

کراچی ( محمد کامران، نمائندہ لیبر نیوز ) وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سعید غنی نے سندھ میں فائر سیفٹی اور ہنگامی ریسکیو تربیت ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فائر سیفٹی اور ہنگامی ریسکیو کی تربیت انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے وقت کی اہم ضرورت ہے، 300 سے زائد فیکٹریوں میں فائر سیفٹی اور ریسکیو تربیت دی جائے گی

انہوں نے انٹرنیشنل ایکارڈ فاؤنڈیشن کے صوبہ بھر میں فیکٹریوں کے سروے کے اقدام کو سراہتے ہوئے اس کے دائرہ کار کو شاپنگ پلازوں، مالز، بڑی، سرکاری اور رہائشی عمارتوں تک بڑھانے پر زور دیایہ بات انہوں نے فاؤنڈیشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جس کی قیادت ایگزیکٹو ڈائریکٹر جورش اولڈنزیل کر رہے تھے

وفد نے بتایا کہ سندھ میں 144 برانڈز سے معاہدوں کے تحت کراچی میں 330 سے زائد فیکٹریوں کا سروے کیا جا چکا ہے، جہاں فائر سیفٹی اور ریسکیو تربیت دی جائے گی۔ وزیر نے اقدامات کو مزید وسعت دینے کی ہدایت کی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp