اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
آئی ایل او اور پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے درمیان مشترکہ ورک پلان پر اتفاق
لاہور (عامر سہیل نمائندہ لیبر نیوز) ائی ایل او کے نمائندے کی پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری چودھری سعد محمد سے لاہور میں ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں رواں سال کے لیے مشترکہ ورک پلان کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے دوران محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ، باعزت روزگار کے فروغ، سماجی مکالمے اور سہ فریقی تعاون کو مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا
گفتگو میں اس امر پر زور دیا گیا کہ ادارہ جاتی ہم آہنگی کے ذریعے لیبر اصلاحات، محفوظ کام کے حالات اور منصفانہ اجرت کے اہداف حاصل کیے جائیں۔ ملاقات میں تربیتی پروگرامز، آگاہی مہمات اور پالیسی سطح پر تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی اتفاق ہوا
اس موقع پر آئی ایل او نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر پاکستان میں باعزت روزگار کے ایجنڈے کو عملی شکل دینے کے لیے قریبی اور مؤثر تعاون جاری رکھے گا۔
