اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
بیراج پر محنت کشوں کا تاریخی دھرنا، دیرینہ مسائل کے حل کا مطالبہ
گڈو بیراج ( نمائندہ رانا زین العابدین، لیبر نیوز ویب ڈیسک ) گڈو بیراج پر آبپاشی ملازمین کے حقوق کے حصول کے لیے ایک تاریخی دھرنا دیا گیا، دھرنے میں صوبے کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے آبپاشی ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے دیرینہ مسائل کے حل کا مطالبہ کیا
دھرنا آل سندھ ایریگیشن ٹریڈ یونینز فیڈریشن اور مہران لیبر فیڈریشن پاکستان کے تحت دیا گیا، دھرنے کی قیادت مزدور رہنما الحاج میاں عبدالرحیم بھارو نے کی ، اس موقع پر پاکستان یونائیٹڈ فیڈریشن کے مرکزی صدر مختار حسین اعوان نے بھی شرکت کی اور آبپاشی ملازمین کی جدوجہد کو جائز قرار دیتے ہوئے مکمل حمایت کا اعلان کیا
دھرنے کے شرکاء سے مزدور رہنماوں نے خطاب میں کہاکہ آبپاشی ملازمین کو بنیادی حقوق، سروس اسٹرکچر اور دیگر مراعات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری نوٹس لے، بصورتِ دیگر احتجاجی تحریک کو مزید منظم اور وسیع کیا جائے گا
