اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
لیبر نیوز کی جانب سے دنیا بھر کے مزدروں کو نیا سال مبارک
کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور (لیبر نیوزویب ڈیسک ) الوداع 2025،سال 2026 نئی امیدوں اور توقعات کے ساتھ شروع ہو گیا ہے۔ اس موقع پر لیبر نیوزانٹرنیشنل کی جانب سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مزدوروں اور محنت کشوں کو نیا سال مبارک کہا گیا ہے لیبر نیوز آئندہ بھی محنت کش کی آواز بن کر حق اور سچ کی جدوجہد جاری رکھے گا
ادارے کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال محنت کش طبقے کے لیے جدوجہد، صبر اور قربانیوں سے عبارت رہا، تاہم محنت کشوں نے مشکل حالات کے باوجود اپنے روزگار اور وقار کی جنگ جاری رکھی پیغام میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ نیا سال مزدوروں کے لیے روزگار کے تحفظ، منصفانہ اجرت اور بہتر کام کے حالات کا باعث بنے گا
لیبر نیوز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ادارہ نئے سال میں بھی محنت کشوں کے حقوق، لیبر قوانین پر عملدرآمد اور استحصالی رویوں کے خلاف اپنی صحافتی ذمہ داریاں پوری کرتا رہے گا
