July 24, 2026

نجکاری کے خلاف ہائیڈرو یونین محنت کشوں کی طاقت ہے، عبداللطیف نظامانی

 نجکاری کے خلاف ہائیڈرو یونین محنت کشوں کی طاقت ہے، عبداللطیف نظامانی

سکھر (نمائندہ بدراسلام، لیبرنیوز ویب ڈیسک) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد ملک کے محنت کشوں اور وطن عزیز کے تحفظ کے لیے ہے، جبکہ مخالف عناصر یونین کے اتحاد سے خائف ہو کر سازشیں کر رہے ہیں

سیپکو کے ریجنل و زونل نمائندگان کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نجکاری کو اداروں اور محنت کشوں کے لیے تباہ کن قرار دیا اور افسران پر زور دیا کہ وہ بھی نجکاری کے خلاف جدوجہد میں شامل ہوں انہوں نے کہا کہ سندھ ہائیڈرو یونین کا مضبوط قلعہ ہے اور یہاں سے اٹھارہ ہزار ووٹوں کی تاریخی کامیابی نے یونین کی طاقت ثابت کر دی، جس کے باعث اب تک تمام ریفرنڈمز میں سو فیصد کامیابی حاصل ہوئی

انہوں نے کہا کہ افرادی قوت کی شدید کمی کے باعث حادثات بڑھ رہے ہیں، اس لیے فوری بھرتیاں کی جائیں۔ کنونشن میں یونین رہنماؤں اور مختلف زونز کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp