July 24, 2026

سوشل سیکیورٹی کا ڈیٹا جاری، محنت کشوں کو معذوری پنشن جاری

 سوشل سیکیورٹی  کا ڈیٹا جاری، محنت کشوں کو معذوری پنشن جاری

لاہور( نمائندہ سمیرا ملک، لیبر نیوز ویب ڈیسک ) عالمی یومِ معذوراں پر محنت کشوں کی فلاح کے لیے سوشل سیکیورٹی پنجاب کی سرگرمیاں مزید فعال ہو گئیں۔ محکمے کے مطابق اس وقت صوبے کے 3289 محنت کش معذوری پنشن سے مستفید ہو رہے ہیں اور گزشتہ سہ ماہی میں 10 کروڑ 23 لاکھ روپے کی ادائیگی کر کے معاونت کا سلسلہ برقرار رکھا گیا ہے۔

سوشل سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ معذور محنت کشوں کو طبی سہولیات، پنشن اور ریلیف پروگرام باقاعدگی سے فراہم کیے جا رہی ہیں۔ یومِ معذوراں کے موقع پر صوبے بھر کے سوشل سیکیورٹی ہسپتالوں میں خصوصی سرگرمیاں منعقد ہوئیں، جن میں صنعتی ورکرز کو کام کے دوران حفاظتی اقدامات کی تربیت دی گئی۔

نواز شریف سوشل سیکیورٹی ٹیچنگ ہسپتال میں ایم ایس ڈاکٹر وقاص رشید نے آرتھوپیڈک وارڈ کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں سے ملاقات کی اور علاج کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp