اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پیپلز اسٹاف یونین سیسی کے وفد کی اسپیکر سندھ اسمبلی سے ملاقات
سکھر(نمائندہ، محمد اکرم ) سندھ سوشل سیکیورٹی سکھر ڈائریکٹوریٹ کے اسٹاف نے سینٹرل سی بی اے کے مرکزی عہدیدار نور مہر نے اسپیکر سندھ اسمبلی پیپلز اسٹاف یونین سیسی سید اویس شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملازمین کے ممکنہ تبادلوں سے پیدا ہونے والی مشکلات اور ادارہ جاتی مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا، ملاقات پیپلز اسٹاف یونین سیسی سی بی اے کے صدر احمد نواز اور چیئرمین اعجاز احمد عباسی کی ہدایت پر کی گئی
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس شاہ نے صوبائی وزیرِ محنت سعید غنی سے رابطہ کیا اور سیسی کے 300 ملازمین کے تبادلوں کو روکنے کی درخواست کی، ذرائع کے مطابق سعید غنی نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو یقین دہانی کروائی کہ متعلقہ ٹرانسفر آرڈر منسوخ کیے جائیں گے
اسٹاف نے سی بی اے کے صدر احمد نواز سمیت دیگر رہنماوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم نے مشکل وقت میں ملازمین کا بھرپور ساتھ دیا اور ان کے روزگار کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کیا
