July 23, 2026

حکومت کی نجکاری پالیسی مسترد، ہائیڈرو یونین کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

  حکومت کی نجکاری پالیسی مسترد، ہائیڈرو یونین کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

حیدرآباد (لیبر نیوز ویب ڈیسک ) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز لیبر یونین نے وفاقی حکومت کی نجکاری پالیسی کے خلاف ملک گیر مزاحمت کا اعلان کر دیا ہے۔ یونین کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے حیدرآباد میں مزدور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی چار تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری “مزدور اور عوام دشمن اقدام” ہے، جس کے خلاف ملک بھر کے ملازمین اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت “آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے دباؤ پر قومی اداروں کو سرمایہ داروں کے حوالے کرنا چاہتی ہے”، جبکہ 60 ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہونے کے باوجود بھرتیاں آٹھ سال سے بند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نجکاری سے بڑے پیمانے پر بیروزگاری اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی ملازمین خطرناک حالات میں ڈیوٹی دیتے ہیں لیکن سیفٹی آلات کی عدم فراہمی اور افسران کے رویے نے حالات خراب کیے ہیں، ایک ایک ملازم تین تین افراد کا کام کر رہا ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp