July 24, 2026

ورکرز ماڈل اسکول حیدرآباد میں گروپ انشورنس چیک جاری

  ورکرز ماڈل اسکول حیدرآباد میں گروپ انشورنس چیک جاری

حیدرآباد (نمائندہ، جاوید سہوانی) ورکرز ماڈل اسکول حیدرآباد کے مرحوم ہیڈ مالی دینی بخش محروم کی بیوہ کو گروپ انشورنس چیک اور لیٹر جاری کیا گیا۔ تقریب میں ورکرز ماڈل اسکول کے ایڈمنسٹریٹر فاروق خان، سپرنٹنڈنٹ خرم راجپوت اور ایسوسی ایشن نمائندگان فردوس بیگ اور اصف قریشی شریک تھے۔

ایسوسی ایشن ایمپلائیز ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات جاوید قریشی نے کہا ہے کہ ملازمین کے مفادات کے لیے جاری جدوجہد میں اسد احمد صدیقی، منظور احمد اور پوری ٹیم عملی کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسران اور اسٹاف کی جانب سے ملازمین کے مسائل حل کرنے میں بھرپور تعاون قابلِ تحسین ہے۔

مرحوم کی بیوہ نے ایسوسی ایشن کی کاوشوں اور متعلقہ افسران کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp