اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
ای او بی آئی کی سرمایہ کاری 651 ارب روپے، فکسڈ انکم پر بھاری انحصار
اسلام آباد (نمائندہ، لیبر نیوز ویب ڈیسک) ایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کا سرمایہ کاری پورٹ فولیو 31 اکتوبر 2025 تک بڑھ کر 651.03 ارب روپے ہو گیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق ادارے کی سرمایہ کاری کا 85 فیصد حصہ فکسڈ انکم سیکیورٹیز پر مشتمل ہے، جس میں پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز 497.12 ارب روپے اور دیگر واجبات و ٹی بلز شامل ہیں۔
رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری 58.55 ارب روپے (9 فیصد) جبکہ ایکویٹی سرمایہ کاری 35.49 ارب روپے (6 فیصد) ریکارڈ کی گئی ہے۔ سال 2025 کے لیے سرمایہ کاری آمدنی کا تخمینہ 80.16 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
مزدور تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ فنڈز کے بڑھتے حجم کے ساتھ پنشن میں اضافہ، اندراج میں توسیع اور شفافیت یقینی بنائی جائے۔ ادارے کے مطابق حکمتِ عملی طویل المدتی مالی استحکام اور ریٹائرڈ محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ پر مبنی ہے۔
