اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سیسی میں تقرریاں و تبادلے، دو افسران کو اضافی چارج دے دیا گیا
کراچی (نمائندہ، لیبر نیوز ویب ڈیسک) سندھ ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹ (سیسی) میں انتظامی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور دو ڈپٹی ڈائریکٹرز کو اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر سیسی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
کمشنر سیسی سفدر حسین رضوی کے دستخط سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک ضمیر اعوان کو ڈپٹی ڈائریکٹر سیسی ملیر ڈائریکٹوریٹ کے عہدے سے ہٹا کر ڈپٹی ڈائریکٹر لانڈھی ڈائریکٹوریٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ انہیں ملیر ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر کے روزمرہ امور بھی سونپ دیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ چارج نئی پوسٹنگ تک برقرار رہے گا اور اس کے عوض کوئی اضافی تنخواہ یا الاؤنس نہیں دیا جائے گا۔
دوسری جانب جہانزیب مخدوم کو ڈپٹی ڈائریکٹر سٹی-II ڈائریکٹوریٹ سے تبدیل کر کے نئی تشکیل شدہ لانڈھی ڈائریکٹوریٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔ انہیں ڈائریکٹر لانڈھی کے فرائض بھی اضافی بنیادوں پر انجام دینے کا حکم دیا گیا ہے، تاہم اس تقرری پر بھی اضافی مراعات نہیں دی جائیں گی۔
تقرریاں و تبادلے کا نوٹیفکیشن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن وکیل الدین کمال شاہ نے جاری کیا۔
