اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کی گرانٹس میں اضافہ، نئی رقوم کا اعلان
لاہور ( بیورو چیف مدثر خان ) پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے ڈیتھ اور میرج گرانٹس کی رقوم میں اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ نئے اعلامیے کے مطابق ورکرز کے لیے ڈیتھ گرانٹ کی رقم آٹھ لاکھ روپے سے بڑھا کر دس لاکھ روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح میریج گرانٹ کی رقم چار لاکھ روپے سے بڑھا کر چھ لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔
پنجاب حکومت کے مطابق گرانٹس میں یہ اضافہ مستحق محنت کشوں اور ان کے اہلِ خانہ کی مالی معاونت کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ مزدوروں اور ان کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے اور آئندہ بھی سہولیات میں اضافے کے اقدامات جاری رہیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ اقدامات خوشحال پنجاب کے وژن کا حصہ ہیں جس کا مقصد ورکرز اور ان کے خاندانوں کو بہتر معاشی تحفظ فراہم کرنا ہے۔

