July 24, 2026

ڈیلی ویجز اور نابینا ملازمین کا دھرنا، مستحقی اور روزگار کا مطالبہ

  ڈیلی ویجز اور نابینا ملازمین کا دھرنا، مستحقی اور روزگار کا مطالبہ

لاہور( نمائندہ سمیرا ملک ) پنجاب کے مختلف سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ڈیلی ویجز اور نابینا ملازمین کا چئیرنگ کراس، مال روڈ پر دھرنا آٹھویں روز بھی جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ برسوں سے سرکاری محکموں میں عارضی بنیادوں پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، تاہم مستقل تقرری نہ ہونے کے باعث انہیں معاشی عدم تحفظ کا سامنا ہے۔

دھرنے میں شریک نابینا ملازمین نے بتایا کہ بڑی تعداد روزانہ اجرت ڈیلی ویجز پر کام کر رہی ہے، جو نہ صرف غیر مستحکم ہے بلکہ انہیں بنیادی سہولتوں اور سروس اسٹرکچر سے بھی محروم رکھتی ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ان کی خدمات کو مستقل کیا جائے تاکہ انہیں باضابطہ روزگار اور روزگار کا تحفظ مل سکے۔

شرکاء نے واضح کیا کہ وہ خیرات یا عارضی امداد نہیں چاہتے بلکہ قابلِ احترام، پائیدار اور سرکاری قواعد کے مطابق روزگار کا مطالبہ کر رہے ہیں، تاکہ وہ معاشرے میں باعزت اور خودمختار زندگی گزار سکیں۔

چیئرمین نابینا افراد پنجاب عبدالشکور نے وزیرِاعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ وہ معاملے کا ذاتی طور پر نوٹس لیں اور نابینا افراد سمیت ڈیلی ویجز ملازمین کے مسائل کے مستقل حل کے لیے عملی اقدامات کریں۔

مظاہرین نے اعلان کیا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp