April 17, 2026

صنعتی خواتین کو 10 ہزار مفت الیکٹرک موٹرسائیکلوں کی فراہمی کا آغاز

  صنعتی خواتین کو 10 ہزار مفت الیکٹرک موٹرسائیکلوں کی فراہمی کا آغاز

کراچی ( نمائندہ، لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ حکومت نے صنعتی خواتین ورکرز کی سہولت اور بااختیاری کے لیے 10 ہزار مفت الیکٹرک موٹرسائیکلیں فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔

حکام کے مطابق اس اسکیم کا مقصد محنت کش خواتین کو محفوظ اور کم لاگت سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

وزیر محنت سندھ شاہد تھہیم نے بتایا کہ صنعتی خواتین ورکرز کی رجسٹریشن جاری ہے اور خواہشمند خواتین ورکرز ویلفیئر بورڈ کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دے سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درخواست دہندگان کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے 60 روز کی مہلت بھی فراہم کی جائے گی۔

درخواست دینے والی خاتون کا صنعتی ورکر ہونا ضروری ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر 45 سال مقرر کی گئی ہے۔ درخواست دہندہ کا سندھ کے رجسٹرڈ صنعتی ادارے سے تعلق لازمی ہوگا۔
مزید بتایا گیا کہ اسکیم میں 20 فیصد کوٹہ اقلیتی خواتین کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

وزیر محنت کے مطابق موٹرسائیکلوں کی تقسیم ڈیجیٹل قرعہ اندازی کے تحت کی جائے گی تاکہ شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جاسکے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp