July 24, 2026

طبی محنت کشوں کے حقوق و تحفظ کے لیے تاریخی مفاہمتی معاہدے پر دستخط

  طبی محنت کشوں کے حقوق و تحفظ کے لیے تاریخی مفاہمتی معاہدے پر دستخط

xr:d:DAFS1Au4pDU:5,j:41997364052,t:22112406

لاہور (بیورو چیف، مدثر خان ) آئی ایل او اور پنجاب ایمپلائیز سوشل سکیورٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے، جس کا مقصد پنجاب بھر میں طبی کارکنوں کے محفوظ، باوقار اور بہتر حالات کار کو مضبوط بنانا ہے۔

دستخط کی تقریب سے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ عالمی ورکنگ فار ہیلتھ پروگرام کا حصہ ہے، جو اس وقت پاکستان میں جاری ہے اور اس کا مقصد صحت کے شعبے میں زیادہ محفوظ، منصفانہ اور جامع ماحول فراہم کرنا ہے۔ یہ شراکت کاری اُن افراد کے حقوق، صحت اور عزتِ نفس کے تحفظ کی جانب اہم قدم ہے جو اپنی زندگیاں دوسروں کی دیکھ بھال کے لیے وقف کرتے ہیں۔

پروگرام کے تحت پیشہ ورانہ حفاظت کے اصولوں کا فروغ، ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافہ اور صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کو قومی ترجیحات سے ہم آہنگ کرنا شامل ہے۔

تقریب میں بتایا گیا کہ دیکھ بھال کا شعبہ پیشہ ورانہ خطرات سے سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے، جس کا براہِ راست اثر طبی خدمات کے معیار اور دستیابی پر پڑتا ہے۔ اس شراکت سے ان خطرات میں کمی لانے، بہتر حفاظتی انتظامات قائم کرنے اور صوبے بھر کے صفِ اول کے طبی عملے کو عملی مدد فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp