پُرعزم پاکستان کا آغاز، 3 کروڑ سے زائد نوجوانوں کو روزگار دینے کا عزم
آئی ایم ایف کی شرائط پر مبنی بجٹ معیشت کے لیے تباہ کن ہوگا، ایف پی سی سی آئی
کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر طارق حلیم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے تحت تیار کیا جانے والا آئندہ وفاقی بجٹ کاروباری برادری، صنعتوں اور عوام کے لیے مزید مشکلات پیدا کرسکتا ہے
انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو معاشی سرگرمیوں کو سست اور سرمایہ کاری کے ماحول کو متاثر کریں۔
طارق حلیم نے ایف بی آر کی جارحانہ پالیسیوں پر نظرثانی کا تقاضا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ٹیکس دہندگان پر مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جائے اور جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرح کو بتدریج سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے
انہوں نے وفاقی بجٹ میں شپ ایجنٹس اور بحری تجارتی شعبے کے لیے خصوصی مراعات اور سہولیات فراہم کرنے کا بھی پرزور مطالبہ کیا تاکہ قومی تجارت اور بندرگاہی آپریشنز کو مضبوط بنایا جاسکے۔
