اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پاکستان میں نمک کی کان کے مزدوروں کی محنت کا ثمر چین تک پہنچے گا
رپورٹ ( مدثر خان ، بیورو چیف پنجاب )
پاکستان کے معدنی شعبے اور خصوصاً نمک کی کانوں سالٹ مائنز سے وابستہ لاکھوں محنت کشوں کے لیے ایک بڑی اور خوش آئند کامیابی سامنے آئی ہے۔
پاک سالٹ کارپوریشن نے پاکستان کے مشہورِ زمانہ راک سالٹ پنک نمک کے وسیع ذخائر کی مائننگ، جدید پروسیسنگ اور عالمی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے دنیا کے بڑے اداروں میں شمار ہونے والے چائنا نیشنل سالٹ انڈسٹری گروپ کے ساتھ ایک طویل مدتی اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں
اس تاریخی پیش رفت کو اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی خصوصی معاونت اور وزارتِ توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن کے تعاون سے حتمی شکل دی گئی ہے جس کا سب سے بڑا فائدہ جہلم، کھیوڑا اور کالاباغ سمیت دیگر نمک کی کانوں میں نسلوں سے کام کرنے والے غریب محنت کشوں اور مقامی افرادی قوت کو پہنچے گا
معاہدے کے بنیادی نکات کے تحت، پاکستان اور چین مل کر پاکستانی راک سالٹ کو بین الاقوامی سپلائی چین کا حصہ بنائیں گے اس شراکت داری کے تحت چین سے جدید مائننگ ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کی جائے گی،
جس میں مائننگ کے محفوظ و جدید طریقے، مقامی سطح پر پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن خام نمک کو فیکٹریوں میں عالمی معیار کے مطابق تیار کرنا شامل ہیں۔
اب تک پاکستان سے گلابی نمک خام شکل میں سستے داموں باہر بھیج دیا جاتا تھا، تاہم اب مقامی سطح پر پلانٹس لگنے سے نہ صرف ملکی نمک کی قیمت اور معیار میں اضافہ ہوگا ب
لکہ عالمی مارکیٹ میں پاکستانی برانڈ کی مانگ میں بھی زبردست تیزی آئے گی۔ پاک سالٹ کارپوریشن ایک ایسا منفرد پلیٹ فارم بن چکا ہے جہاں چینی، پاکستانی اور شمالی امریکی ماہرین، سرمایہ کاری اور جدید ترین مشینری کو یکجا کیا جا رہا ہے
اس پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری کا سب سے اہم اور مثبت پہلو نمک کی کانوں کے محنت کشوں (مائن ورکرز) کی زندگیوں میں آنے والی معاشی تبدیلی ہے
صنعتی ماہرین کے مطابق، اس منصوبے کے باقاعدہ آغاز سے درج ذیل شعبوں میں روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے جس میں روایتی اور پرانے طریقوں کے بجائے جدید مائننگ ٹیکنالوجی کے آنے سے مقامی نوجوانوں کو مشینری آپریٹرز تکنیکی ماہرین اور سپروائزرز کے طور پر باعزت اور بھاری مشاہروں پر ملازمتیں ملیں گی۔
مائننگ سائٹس کے قریب ہی جدید پروسیسنگ اور پیکیجنگ یونٹس قائم کیے جائیں گے، جہاں ہزاروں مقامی مزدوروں، پیکرز اور کوالٹی کنٹرول اسٹاف کی ضرورت ہوگی۔
ایس آئی ایف سی کے قواعد اور بین الاقوامی مینوفیکچررز کی شمولیت کے باعث کانوں کے اندر کام کا ماحول محفوظ بنایا جائے گا
ورکرز کو سوشل سیکیورٹی، ہیلتھ کوریج اور حادثاتی معاوضوں جیسی بنیادی سہولیات مل سکیں گی، جن سے ماضی میں یہ طبقہ محروم رہا ہے۔
معاہدے پر گفتگو کرتے ہوئے چائنا نیشنل سالٹ انڈسٹری گروپ کے چیئرمین شین شیاؤجن نے کہا کہ پاکستان اور چین دیرینہ دوست ہیں اور نمک کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جو باہمی ترقی کی نئی راہیں کھولے گا
پاکستان سالٹ کمپنی کے چیئرمین احمد ندیم خان کا کہنا تھا کہ جدید چینی ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کے منفرد نمک کے وسائل کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنے میں مدد ملے گی، جس کا براہِ راست فائدہ زمینی سطح پر کام کرنے والے ورکرز کو ہوگا
میرکل سالٹ ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد مبارک خان نے اس پیش رفت کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک سالٹ کارپوریشن نے شمالی امریکی اور چینی اداروں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھا کر دیا ہے
انہوں نے اس کامیابی کا سہرا ایس آئی ایف سی کے سر باندھا، جس کی فعال پالیسیوں نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا اور پاکستان کے روایتی معدنی شعبے کو ایک جدید، منافع بخش اور مزدور دوست صنعت میں تبدیل کرنے کی بنیاد رکھ دی ہے
