July 28, 2026

ملی لیبر فیڈریشن کا پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی برطرفی کی مذمت

 ملی لیبر فیڈریشن کا پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی برطرفی کی مذمت

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  ملی لیبر فیڈریشن کراچی کے سینئر وائس پریزیڈنٹ عارف روہیلہ نے پاکستان اسٹیل ملز کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے 102  ملازمین کی جبری برطرفیوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے محنت کشوں کے ساتھ کھلی زیادتی قرار دیا ہے

انہوں نے کہا کہ ملازمین کو بیروزگار کرنا نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ خاندانوں کو معاشی طور پر مفلوج کرنے کے مترادف ہے۔

عارف روہیلہ نے متاثرہ ملازمین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ برطرفی کے ظالمانہ فیصلے کو فوری طور پر واپس لے کر تمام ملازمین کو بحال کیا جائے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ محنت کشوں کے روزگار کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اور ایسے یکطرفہ فیصلوں کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی جائے گی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp