ملی لیبر فیڈریشن کا پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی برطرفی کی مذمت
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ملی لیبر فیڈریشن کراچی کے سینئر وائس پریزیڈنٹ عارف روہیلہ نے پاکستان اسٹیل ملز کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے 102 ملازمین کی جبری برطرفیوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے محنت کشوں کے ساتھ کھلی زیادتی قرار دیا ہے
انہوں نے کہا کہ ملازمین کو بیروزگار کرنا نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ خاندانوں کو معاشی طور پر مفلوج کرنے کے مترادف ہے۔
عارف روہیلہ نے متاثرہ ملازمین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ برطرفی کے ظالمانہ فیصلے کو فوری طور پر واپس لے کر تمام ملازمین کو بحال کیا جائے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ محنت کشوں کے روزگار کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اور ایسے یکطرفہ فیصلوں کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی جائے گی