August 1, 2026

سوشل سیکیورٹی ولیکا اسپتال میں گھوسٹ ملازمین کے گرد گھیرا تنگ

 سوشل سیکیورٹی ولیکا اسپتال میں گھوسٹ ملازمین کے گرد گھیرا تنگ

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن نے اپنے ذیلی ہسپتال کے وی ایس ایس میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی غیر حاضری اور تاخیر کا سخت نوٹس لیا ہے

سوشل سیکیورٹی آفیسر عبدالحکیم کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق اسپتال میں بائیومیٹرک حاضری کے نظام کو ہیڈ آفس سے منسلک کر دیا گیا ہے، جہاں کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو نے عملے کی حاضری کی رپورٹ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے

مراسلے میں تمام کنسلٹنٹس اور انچارجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ماتحت عملے کو وقت کی پابندی اور باقاعدگی کا پابند بنائیں۔ ڈاکٹروں اور عملے کو خبردار کیا گیا ہے کہ حاضری میں کوتاہی کی صورت میں سیسی ہیڈ آفس کی جانب سے براہِ راست تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp