July 31, 2026

ای او بی آئی کے ریٹائرڈ افسر کی دہائی، 35 سالہ سروس کے بعد بھی واجبات سے محروم

 ای او بی آئی کے ریٹائرڈ افسر کی دہائی، 35 سالہ سروس کے بعد بھی واجبات سے محروم

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن  کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سید ریاض احمد اپنی ریٹائرمنٹ کے چار برس گزرنے کے باوجود گریجویٹی سے تاحال محروم ہیں ، زرائع کے مطابق سید ریاض احمد دماغی رسولی پٹیوٹری میکرو ایڈینوما جیسے عارضے میں مبتلا ہیں اور بنیادی ضروریات کے لیے ای او بی آئی کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں

سابق ڈپٹی ڈائریکٹر نے گریجویٹی کی عدم ادائیگی پر پر وزیراعظم پاکستان کا اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ 35 برس تک ادارے میں خدمات انجام دی ہیں انہیں انکے واجبات دیئے جائیں ، سابق افسر کے مطابق اکتوبر 2025 میں محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹ کی کلیئرنس کے باوجود ای او بی آئی کا ایچ آر شعبہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے، جبکہ ان کے ہم عصر ساتھیوں کو ادائیگیاں کی جا چکی ہیں۔

انہوں نے سپریم کورٹ اور نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ علالت کی حالت میں اپنے جائز حق کے لیے تذلیل کا سامنا کرنا بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جس پر نوٹس لیا جائے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp