سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
ممتاز ادیب علی حسن راجپر کی سیکریٹری لیبر ساجد جمال ابڑو سے ملاقات
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ کے معروف ادیب اور صاحبِ طرز قلم کار علی حسن راجپر نے محکمہ محنت و انسانی وسائل لیبر ڈیپارٹمنٹ سندھ کے سیکریٹری، جناب ساجد جمال ابڑو سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی اور انہیں اپنی نئی تصنیف بھوگ آہے زندگی کا تحفہ پیش کیا
ملاقات کے دوران سیکریٹری لیبر ساجد جمال ابڑو نے علی حسن راجپر کی ادبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھوگ آہے زندگی جیسے شاہکار معاشرے کے حقیقی عکاس ہوتے ہیں۔ انہوں نے سندھی ادب اور سماجی مسائل پر مصنف کی گرفت کی تعریف کی اور کتاب کی اشاعت پر انہیں مبارکباد دی
اس موقع پر علمی و ادبی موضوعات کے ساتھ ساتھ مزدور طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے قلمی جدوجہد کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی علی حسن راجپر نے اپنی کتاب کی پزیرائی پر سیکریٹری لیبر کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ یہ کتاب زندگی کے تلخ حقائق اور سماجی مشاہدات کا بہترین مجموعہ ہے
