اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
مہران لیبر فیڈریشن کے وفد کی پتافی ہاؤس آمد، محنت کشوں کے مسائل پر بھی بات چیت
میرپور ماتھیلو ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) مہران لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر میاں عبدالرحیم بھارو کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پتافی ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیئرمین ایریا واٹر بورڈ گھوٹکی میر ہالار خان پتافی اور ایریگیشن انجینئر زوہیر لطیف پتافی سے ملاقات کی
وفد میں فیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری راحب علی سمیجو، میر عرفان احمد رند بلوچ، محمد اسماعیل چنا، محمد عاقل چاچڑ اور اختیار احمد تھیم شامل تھے۔ لیبر رہنماؤں نے میزبانوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا
اس موقع پر غیر رسمی گفتگو کے دوران علاقے میں پانی کی صورتحال اور محنت کشوں کے مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔ میر ہالار خان پتافی نے وفد کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس ملاقات کو علاقے میں سیاسی و سماجی ہم آہنگی کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
