July 29, 2026

وزیر محنت سندھ سعید غنی کی مزدور وفود سے ملاقات

 وزیر محنت سندھ سعید غنی کی مزدور وفود سے ملاقات

کراچی ( محمد کامران، نمائندہ لیبر نیوز ) سندھکے وزیر محنت و سماجی تحفظ، سعید غنی نے اپنے دفتر میں مزدور حلقوں کے مختلف وفود سے ملاقات کی جس میں صوبے بھر کے محنت کشوں کو درپیش مسائل اور سوشل سیکیورٹی کے نظام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران مزدوروں نے اپنے ذاتی و اجتماعی مسائل پیش کیے، جن پر صوبائی وزیر نے فوری احکامات جاری کیے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود اور انہیں سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مزدور کارڈ کے اجرا اور سوشل سیکیورٹی ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کیا جائے

 وفود نے صوبائی وزیر کی جانب سے براہِ راست رسائی اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے محنت کش طبقے کے دیرینہ مطالبات پورے ہوں گے

image_printخبریں پرنٹ کریں
2 Shares

مزید خبریں

WhatsApp