July 28, 2026

پریم یونین کی عید ملن تقریب، ریلوے مزدوروں کا اتحاد اور یکجہتی کا اظہار

 پریم یونین کی عید ملن تقریب، ریلوے مزدوروں کا اتحاد اور یکجہتی کا اظہار

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان ریلوے کی نمائندہ یونین ‘پریم یونین سی بی اے کراچی ڈویژن کے زیرِ اہتمام ایک پروقار عید ملن تقریب منعقد ہوئی، جو محبت، بھائی چارے اور مزدور یکجہتی کی ایک خوبصورت تصویر بن گئی

تقریب میں ریلوے کے مختلف شعبوں سے وابستہ محنت کشوں اور یونین عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مقررین نے شرکا کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ریلوے کے ملازمین کا اتحاد ہی ان کے حقوق کے تحفظ کی سب سے بڑی ضمانت ہے۔

 تقریب کے دوران مزدوروں کے درپیش مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پریم یونین کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عید کی یہ خوشیاں ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں اور ریلوے کی بہتری و محنت کشوں کی فلاح کے لیے ہماری جدوجہد اسی جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہے گی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp