اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
مزدوروں نے واجبات کی وصولی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا
فیصل آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) فیصل آباد کے صنعتی علاقے ڈرائی پورٹ روڈ پر واقع المکہ ایکسپورٹس ہوزری گارمنٹس فیکٹری کے پانچ متاثرہ محنت کشوں نے اپنے قانونی واجبات کی ادائیگی کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے،
لیبر قومی موومنٹ پاکستان کے تعاون سے ان ورکرز کے کیسز اتھارٹی/معاوضہ کمشنر ویسٹ کی عدالت میں باضابطہ طور پر دائر کر دیے گئے ہیں
لیبر قومی موومنٹ کے لیگل ایڈوائزر رانا ناصر منج نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محنت کشوں کے پسینے کی کمائی اور جائز حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جب تک تمام ورکرز کو ان کے مکمل واجبات موصول نہیں ہو جاتے، قانونی اور تنظیمی جدوجہد جاری رہے گی
