سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
لاہور کے مزدور گھر میں یکم مئی کو تاریخی احتجاج کا فیصلہ
لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے چونگی امر سدھو کچا جیل روڈ پر واقع مزدور گھر میں یکم مئی یومِ مزدور کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا حقوقِ خلق پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمار علی جان کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں یکم مئی 2026 کو لاہور میں ایک تاریخی پروگرام منعقد کر کے حکمرانوں کو مزدوروں کے مطالبات تسلیم کرنے پر مجبور کیا جائے گا
اجلاس کے شرکا نے سال 2026 کے لیبر کوڈ کو مزدور دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہوئے کمر توڑ مہنگائی اور لیبر قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر عمار علی جان کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی حالات نے محنت کش طبقے کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا ہے اس موقع پر کارکنوں کی مختلف ذمہ داریاں لگائی گئیں
