July 27, 2026

سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کے مرکزی کیمپ آفس میں عید ملن تقریب

 سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کے مرکزی کیمپ آفس میں عید ملن تقریب

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی  کے ملازمین کی نمائندہ تنظیم پاشا گروپ کے مرکزی کیمپ آفس میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ملازمین اور عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی

تقریب کا محور یونین کے جنرل سیکرٹری عزت کمال پاشا تھے، جنہیں ان کے ساتھیوں اور کارکنوں نے اعتکاف کی سعادت مکمل کرنے اور عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اس موقع پر ملازمین نے اپنے قائد کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا

عزت کمال پاشا نے تمام ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا کہ یونین سی ڈی اے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ اس ملاقات کو ادارے کے اندر ملازمین کے اتحاد اور تنظیمی مضبوطی کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp