اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
مزدور محاذ عمل قانونی جدوجہد : ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کو واجبات کی ادائیگی کردی گئی
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) کراچی کے صنعتی علاقے لانڈھی میں واقع یونس ٹیکسٹائل ملز کے محنت کشوں نے ایک طویل اور منظم قانونی جنگ جیت لی ہے۔ مزدور محاذ عمل کی ٹیم کی قانونی معاونت اور مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں فیکٹری انتظامیہ نے تمام مزدوروں کے دیرینہ قانونی واجبات ادا کر دیے ہیں
مزدور محاذ عمل کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ جب جدوجہد قانونی دائرے میں رہ کر، منظم حکمتِ عملی اور ثابت قدمی کے ساتھ کی جائے تو کوئی بھی طاقت مزدور کو اس کے حق سے محروم نہیں رکھ سکتی۔
مزدور محاذ عمل سندھ نے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ جبری برطرفی اجرتوں کی عدم ادائیگی، اور سوشل سیکیورٹی و ای او بی آئی جیسے بنیادی حقوق کی پامالی کے خلاف ہر فورم پر ڈٹ کر کھڑے رہیں گے
