اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
مزدور رہنما تاج کورائی کے دل کا کامیاب آپریشن، منتخب عالم کی عیادت
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پیپلز یونین آف ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ سی بی اے کے صدر ایم منتخب عالم نے مزدور رہنما محمد تاج کورائی کے دل کے کامیاب آپریشن کے بعد ان کی رہائش گاہ پر جا کر عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے تاج کورائی صاحب کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔
کنوینر ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ بچاؤ کونسل ایم منتخب عالم نے خالقِ کائنات سے التجا کی کہ وہ تاج کورائی صاحب کو صحتِ کاملہ اور تندرستی عطا فرمائے۔ مزدور رہنماؤں اور پارٹی کارکنوں نے بھی ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
تاج کورائی کی سماجی خدمات اور مزدوروں کے لیے جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے منتخب عالم نے اسے تنظیم اور کارکنوں کے لیے ایک جذباتی لمحہ قرار دیا
