Skip to content
جنیوا ( ثناء اعجاز ، نمائندہ لیبر نیوز جینیوا ) پاکستان کی مزدور تحریک کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل کے طور پر چوہدری سعد محمد کو عالمی ادارہ محنت کی گورننگ باڈی کا رکن منتخب کر لیا گیا ہے
جنیوا میں ہونے والے اس انتخاب کے بعد اپنے پہلے بیان میں چوہدری سعد محمد نے اسے ایک بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج سے ایک اہم سفر کا آغاز ہو رہا ہے انہوں نے اپنے مینٹور ظہور اعوان اور تمام سینئر ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا
چوہدری سعد محمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس ذمہ داری کو پوری عاجزی اور دیانتداری کے ساتھ نبھائیں گے۔ ماہرینِ محنت کا کہنا ہے کہ اس انتخاب سے عالمی سطح پر پاکستانی محنت کشوں کے مسائل کو مؤثر انداز میں اٹھانے میں مدد ملے گی
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے پیشروؤں کے عظیم کام کو آگے بڑھانے اور ہر چیلنج پر پورا اترنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے