July 28, 2026

سیاسی قیدیوں کی رہائی کے باوجود ٹریڈ یونین رہنما اب بھی پابندِ سلاسل

 سیاسی قیدیوں کی رہائی کے باوجود ٹریڈ یونین رہنما اب بھی پابندِ سلاسل

بیلاروس ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) حکومت نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد متعدد سیاسی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے، تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں نے انکشاف کیا ہے کہ ٹریڈ یونین سے وابستہ اہم رہنما اب بھی جیلوں میں قید ہیں رہا کیے جانے والے افراد میں زیادہ تر وہ کارکن شامل ہیں جن پر احتجاجی مظاہروں میں شرکت کے الزامات تھے، لیکن مزدور تحریک کے سرگرم ارکان کو اس عمل سے باہر رکھا گیا ہے

انسانی حقوق کے عالمی اداروں نے بیلاروس کے اس اقدام کو ادھورا قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ٹریڈ یونین رہنماؤں اور محنت کشوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں کو فوری رہا کیا جائے۔

 بیلاروس میں مزدور تنظیموں پر دباؤ اور ان کے عہدیداروں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بین الاقوامی لیبر قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس پر عالمی برادری کو مداخلت کرنی چاہیے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp