اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
کینیڈا میں مزدور یونینز کا اسرائیلی بحری جہازوں کے بائیکاٹ اور احتجاج کا فیصلہ
اوٹاوا ( لیبرنیوز فارن ڈیسک ) کینیڈا کی مختلف مزدور تنظیموں اور لیبر یونینز نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی بحری جہازوں کے کارگو کی ہینڈلنگ روکنے کا فیصلہ کیا ہے مزدور رہنماؤں نے ہاٹ کارگو کی اصطلاح استعمال کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ ان بحری جہازوں سے سامان نہیں اتاریں گے جن میں اسلحہ یا جنگی ساز و سامان موجود ہونے کا شبہ ہو۔
احتجاج میں شامل کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہ سکتے اور مزدور طبقہ اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے جنگی سپلائی چین کو روکنے کی کوشش کرے گا۔ کینیڈا کی بندرگاہوں پر کام کرنے والے کئی یونین ارکان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو فوجی امداد کی فراہمی فوری طور پر بند کرے۔
مزدوروں کے اس اقدام سے کینیڈا کی بحری تجارت اور سپلائی لائن متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ یونینز نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے اس احتجاج کو عالمی سطح پر دیگر مزدور تنظیموں کے ساتھ مل کر مزید وسعت دیں گے۔
