اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
ہوائی اڈوں پر حملے بند اور ہوا بازی کے عملے کو تحفظ فراہم کیا جائے، ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن
لندن ( شمائلہ عمر، نمائندہ لیبر نیوز ) انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن نے عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے تنازعات کے دوران شہری ہوائی اڈوں پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہوا بازی کے شعبے سے وابستہ لاکھوں ملازمین کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے
فیڈریشن نے خبردار کیا ہے کہ سویلین انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، جس سے نہ صرف مسافروں بلکہ زمین اور فضا میں فرائض سرانجام دینے والے ورکرز کی زندگیاں بھی داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔
آئی ٹی ایف کے مطابق، حالیہ مہینوں میں مختلف جنگی علاقوں میں ہوائی اڈوں کو عسکری مقاصد یا نشانہ بنانے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے، جو کہ شہری ہوا بازی کے حفاظتی پروٹوکولز کے منافی ہے
یونین رہنماؤں نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فضائی بیڑے اور عملے کو ‘محفوظ زون’ قرار دینے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ہوا بازی کے کارکن تنازعات کا حصہ نہیں ہیں، لہٰذا ان کی پیشہ ورانہ حفاظت کو یقینی بنانا ریاستوں کی اولین ذمہ داری ہے۔
عالمی ٹرانسپورٹ اتحاد نے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہوا بازی کے شعبے میں کام کرنے والے انسانی سرمائے کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کریں
