اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
منچھر جھیل کے محنت کش ماہی گیروں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم
حیدرآباد ( احتشام اکرام، نمائندہ لیبر نیوز ) وزیر محنت سندھ کے کوارڈینیٹر اور سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن گورننگ باڈی کے رکن محمد خان ابڑو نے منچھر جھیل کے قریبی علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں مقیم محنت کش ماہی گیر خاندانوں میں عید کے کپڑے تقسیم کیے
اس سرگرمی کے دوران بزرگوں اور بچوں میں ملبوسات تقسیم کیے گئے اس موقع پر موجود مقامی افراد کا کہنا تھا کہ جھیل کے کنارے بسنے والے کئی خاندان معاشی طور پر پسماندہ ہیں اور ان کے لیے عید کی تیاریوں میں اس طرح کی سماجی سرگرمیاں معاون ثابت ہوتی ہیں
محمد خان ابڑو کے مطابق اس نجی دورے کا مقصد پسماندہ علاقوں میں مقیم شہریوں کی خوشیوں میں شریک ہونا تھا سماجی تنظیموں کی جانب سے ایسے اقدامات کو مقامی سطح پر فلاحی سرگرمیوں کے تسلسل کے طور پر دیکھا جاتا ہے
