اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
ڈاک لیبر بورڈ محنت کشوں کی اعجاز الحق اور حکومتی وفد کی ملاقات
اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت میں کراچی بندرگاہ کے محنت کشوں کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے ایک اہم سیاسی ملاقات ہوئی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ اور رکنِ قومی اسمبلی اعجاز الحق سے کراچی ڈاک لیبر بورڈ کے جنرل سیکرٹری داؤد مہمند اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر عبدالرزاق میمن نے ملاقات کی
اس موقع پر وفد نے بندرگاہ پر کام کرنے والے مزدوروں کو درپیش انتظامی اور مالی مشکلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں مسلم لیگ (ق) کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور مشیر وزیرِ اعلیٰ سندھ طارق حسن اور پاکستان ٹریڈ فیڈریشن کے چیئرمین کنور ارشد علی خان بھی شریک تھے۔
اعجاز الحق نے مزدور رہنماؤں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے جائز مطالبات کو قومی اسمبلی اور متعلقہ حکومتی فورمز پر اٹھائیں گے۔ کراچی کے ٹرانسپورٹ اور لیبر سیکٹر میں بڑھتی ہوئی بے چینی کے تناظر میں اس ملاقات کو سیاسی و عوامی سطح پر انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔
