اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سندھ منیمم ویجز بورڈ میں بیروزگار نوجوانوں کے لیے سرکاری ملازمت کا موقع
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) حکومتِ سندھ کے محکمہ محنت کے تحت سندھ منیمم ویجز بورڈ نے مختلف اسامیوں پر بھرتیوں کا اشتہار جاری کر دیا ہے
جاری کردہ اشتہار کے مطابق ویجز انسپکٹر، اکاؤنٹنٹ، کیشیئر اور سینئر کلرک گریڈ 14 کی مجموعی طور پر 14 خالی اسامیوں کے لیے سندھ کے ڈومیسائل ہولڈر امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں
تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے گریجویشن اور ایم ایس آفس میں مہارت لازمی قرار دی گئی ہے، جبکہ عمر کی حد 21 سے 32 سال کے درمیان مقرر ہےامیدواروں کے لیے سکھر آئی بی اے کا جنرل اسکریننگ ٹیسٹ 40 فیصد نمبروں کے ساتھ پاس کرنا لازمی شرط ہے
خواہشمند افراد حکومتِ سندھ کے جاب پورٹل پر اشتہار کی اشاعت کے 15 دن کے اندر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ میرٹ کی بنیاد پر ہونے والی ان بھرتیوں سے محکمے کی کارکردگی میں بہتری کی توقع ہے۔
