اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پاکستان کی بڑی مزدور تنطیوں کا جعلی مزدور تنظیموں کے خلاف اعلانِ جنگ
کراچی (لیبر نیوز ویب ڈیسک) پاکستان کی بڑی مزدور تنظیموں پاکستان لیبر فورس، اور مہران لیبر فیڈریشن نے ایک مشترکہ اعلامیے میں مزدوروں کے نام پر بننے والی جعلی تنظیموں کے خلاف سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ایک نیا محاذ کھول دیا ہے
مزدور تنظیموں نے دعویٰ کیا گیا ہے کہ چند نام نہاد فیڈریشنیں مزدوروں کے حقوق کی آڑ میں درپردہ غیر ملکی ایجنڈے اور مخصوص مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں
مزدور تنظیموں کے مطابق ان تنظیموں پر الزام ہے کہ یہ معصوم خواتین کو لالچ اور جھوٹے وعدوں کے ذریعے جلسوں میں لا کر مصنوعی ہجوم تیار کرتی ہیں تاکہ حکومت اور مل مالکان پر دباؤ ڈال کر ذاتی مقاصد حاصل کیے جا سکیں
مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ عناصر نہ صرف حقیقی مزدور تحریک کو کمزور کر رہے ہیں بلکہ عالمی سطح پر ملک کو بدنام کرنے کی سازش میں بھی مصروف ہیں
تنظیموں نے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایسی تنظیموں کے ارکارن کو محنت کشوں کے حقوق کے سرکاری اداروں کی گورننگ باڈی سے برخاست کیا جائے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے جو مزدوروں کے حقوق کا سودا کر کے اصل قیادت کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہیں
