اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
این آئی آر سی میں محنت کشوں کے حقوق کے لیے قانونی جنگ تیز
اسلام آباد ( سردار سلیم الیاس، نمائندہ لیبرنیوز) نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن اسلام آباد میں مختلف مزدور تنظیموں کے مقدمات کی سماعت ہوئی معزز ممبر کمیشن جناب نور الحسنین نے ان کیسز کی سماعت کی، جہاں محنت کشوں کے حقوق اور تنظیمی معاملات زیرِ بحث آئے
یونین کی جانب سے نمائندگی افکو انصاف محنت کش یونین کے جنرل سیکریٹری اور پی سی ای ایم کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری غلام مرتضیٰ تنولی نے کی سماعت کے دوران ایک اہم مقدمے میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر کمیشن نے باقاعدہ آرڈر جاری کر دیا،
تاہم افکو انصاف محنت کش یونین اسلام آباد کے کیس میں تفصیلی بحث کے بعد عدالت نے معاملہ مزید کارروائی کے لیے 9 اپریل تک ملتوی کر دیا
مزدور رہنما غلام مرتضیٰ تنولی کا کہنا تھا کہ وہ عدالت میں محنت کشوں کے حقوق کا مقدمہ مؤثر انداز میں لڑ رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ قانونی جدوجہد کے ذریعے ملازمین کو انصاف ملے گا۔ کیس کی التوا کے بعد اب تمام نظریں 9 اپریل کی آئندہ سماعت پر لگی ہیں
