نمک کی برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کسٹمز اور صنعتی نمائندوں میں اتفاق
کراچی پورٹ: کے آئی سی ٹی مزدوروں کی بڑی جیت، نئے چارٹر آف ڈیمانڈ پر دستخط
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل لیبر یونین سی بی اے نے انتظامیہ کے ساتھ سال 27-2026 کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر کامیاب مذاکرات کے بعد باقاعدہ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں
اس نئے معاہدے کے تحت محنت کشوں کی اجرتوں میں اضافے اور دیگر مراعات کی فراہمی کو قانونی شکل دے دی گئی ہے، جس سے ٹرمینل پر کام کرنے والے سینکڑوں ورکرز مستفید ہوں گے۔
سی بی اے قیادت نے اس تاریخی کامیابی پر تمام ورکرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی ہمت اور اتحاد کو سراہا ہے۔ یونین نمائندوں کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ورکرز کی اجتماعیت اور یکجہتی کا نتیجہ ہے
جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد کیا۔ انتظامیہ اور یونین کے درمیان ان کامیاب مذاکرات سے صنعتی امن کو فروغ ملے گا اور پورٹ آپریشنز میں مزید بہتری آئے گی
ورکرز نے معاہدے کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کیں اور اسے اپنی محنت کا ثمر قرار دیا۔
